Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ میسج کو محفوظ بنانے کے لیے ٹچ آئی ڈی فیچر متعارف

واٹس ایپ کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر پیش کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے میسجز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور کوئی بھی دوسرا شخص آپ کا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے آپ کے میسیجز نہیں پڑھ سکتا۔ میسجز کو لاک کرنے کے لیے فیس اور ٹچ آئی ڈی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو فی الحال صرف آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ جلد ہی اسے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا ۔ اپ ڈیٹ کو استعمال کرنے کے لئے اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینیو میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ اس طرح کھلے ہوئے فون کے باوجود بھی لوگ آپ کے واٹس ایپ کو کھولنے سے قاصر رہیں گے۔ تاہم نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اسے تبدیل کئے بغیر بھی واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح ایپ کو ان لاک کئے بغیر کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔ 
 

شیئر: