Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مرغی چور جیل میں، سیکڑوں ارب چرانے والے کو پروٹوکول‘‘

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرغی چوری کرنے والا شخص جیل میں ہے جبکہ 1500 ارب چوری کرنے والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا پروٹوکول دیکھیں، جو کئی گاڑیوں کے ساتھ آتے ہیں ۔
فواد چودھری نے گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 10 سال میں پاکستانی معیشت کی بنیادیں ہلادیں۔ اگر تحریک انصاف نہ آتی تو ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنگ پانگ میں ہی پھنسے رہتے۔یہ سب عمران خان کی بدولت ہوا کہ اب سیاست میں آصف زرداری اور نوازشریف کی کوئی اہمیت نہیں ۔

شیئر: