Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک لوٹنے والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے‘ عمران خان

بلوکی:  وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دیے گئے 2 این آر او نے پاکستان کو مقروض کردیا ہے۔ اسی کی وجہ سے طاقت ور لوگ سوچتے ہیں کہ چوری کی کوئی سزا نہیں ہوتی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی ملک کا دیوالیہ نکال، ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ لٹیروں کو این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے نواز شریف کو جانے دیا۔ سب لوگ بے خوف تھے کیونکہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا جبکہ قرضوں کی قیمت غریب عوام کو مہنگائی کی صورت میں چکانی پڑتی ہے۔ 10 سال میں ملک کو لوٹ کر تباہ کردیا گیا اور اب کہا جاتا ہے کہ چھ ماہ میں پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او سے کرپشن کرنے والوں کو حوصلہ ملا، نواز شریف اور زرداری نے پانچ پانچ سال حکومتیں کیں اور 10 سال کے دوران ملک کا قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔

شیئر: