Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا،اسدقیصر

صوابی ...اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے پی اے سی میں شمولیت کے حوالے سے بیان پر واضح کر دیا کہ مجھے رولز کے مطابق کام کرنا ہے۔ اس حوالے سے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا۔ وزیر اعظم عمران خان سے تمام معاملات پر بات کرونگا ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے۔ اس کی اپنی پارٹی ہے وہ جس طرح چاہیں بات کر سکتے ہیں لیکن ہم اپنی پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ موجودہ حالات خاص کر معاشی حالات انتہائی خراب ہیں۔یہ سب کچھ قوم کو معلوم ہے ۔ پی آئی اے، اسٹیل مل سمیت کئی ادارے معاشی حالات سے بحران کا شکار ہیں۔یہ سب کچھ بیڈ گورننس کی وجہ سے ہے جس وجہ سے یہ ادارے خزانے اور ملک پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔

شیئر: