Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030کے اہداف کی تکمیل کیلئے نجی اداروں کی فیس معاف

اتوار 10فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
ایوان شاہی نے وزارت محنت و سماجی بہبود اور نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے قائم دفتر کی تجویز پر کامیاب نجی اداروں کی فیس معاف کردی۔ فیس اُن ادارو ںکی معاف کی گئی ہے جنہوں نے سعودائزیشن کا ہدف پورا کیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت تجارتی اداروں کے مالکان ، انکے کارکنان اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایوان شاہی کی منظوری کے مطابق پلاٹینیئم اور مختلف زمروں والے گرین نطاقات کی پابندی کرنے والے نجی ادارے اس سہولت سے فیض یاب ہونگے۔ اس کا مقصد سعودی معیشت کو آگے بڑھانا اور ترقی کے پہیے کو متحرک کرنا ہے۔
سعودی قیادت چاہتی ہے کہ نجی ادارے قومی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار مناسب شکل میں ادا کریں۔ قیادت کی کوشش ہے کہ نجی ادارے مضبوط ہوں اور وہ ملکی معیشت میں اپنے کردار کی اہمیت کو محسوس کریں۔ اسکا اظہار سعودی خواتین و حضرات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملازمتیں فراہم کرکے اور شرح نمو میںاضافہ کرکے کیا جائے۔سعودی قیادت نے یلو اور ریڈ نطاق میں شامل اداروں کو بھی خود کو بہتر بنانے اور قومی معیشت میں اپنا کردار مثبت شکل میں ادا کرنے کا موقع 12ماہ کی مہلت دیکر کیا ہے۔ اس مہلت کا مطلب یہ ہے کہ اگر انہو ںنے آئندہ 12ما ہ کے د وران سعودائزیشن کی اوسط شرح میں اضافہ کیا تو ایسی صورت میں وہ بھی فیسوں کی معافی کے فیصلے سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔
یہ بات یقینی ہے کہ نجی اداروں کی حوصلہ افزائی والے پروگرام کی نگراں کمیٹی نے فیسوں کی معافی کے اقدام کی اہمیت کو صحیح معنوں میں محسوس کیا اسی لئے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کے منصوبے کیلئے جو 200ارب ریال مختص کئے گئے تھے ان میں سے11.5ارب ریال استثنیٰ یا معافی کے پروگرام کی مد میں خرچ ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: