Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کو لگام لگانے میں اقوام متحدہ کی آنا کانی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذ ر قارئین ہے
ایرانی حمایت یافتہ دہشتگرد حوثی سویڈن معاہدوںکو ناکام بنانے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت آنے والی ذمہ داریوں کی تکمیل سے دامن چھڑانے کے حربے مسلسل استعمال کررہے ہیں۔ حوثیوں نے اپنے اس رویئے سے بار بار یہ بات ثابت کردیا ہے کہ وہ امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ۔ انہیں اقوام متحدہ کی واجب النفاذ قراردادوں پر عملدرآمد میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عالمی برادری کی لاپروائی نے حوثی باغیو ںکو یمنی عوام کے خلاف جنگ تیز کرنے اور انکے حقوق پامال کرنے کے سلسلے میں انتہائی جری اور بے باک بنادیا ہے۔ وہ اتنے زیادہ بے خوف ہوگئے ہیں کہ خود اقوام متحدہ کی نگراں ٹیموں تک کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔عالمی ٹیموں کو نقل و حرکت سے روکنا عالمی برادری کے حوالے سے ناقابل برداشت کھلا چیلنج ہے۔ حوثی یہ چیلنج دے رہے ہیں۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے سنجیدگی سے نمٹے۔ اس سلسلے میں لچکدار پالیسی نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اگر حوثیوں کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام ہونے والے معاہدوں سے ہاتھ جھاڑنے کا موقع دیا گیا تو ایسی صورت میں وہ مزید مطالبے کریں گے۔ بحران کو دھماکہ خیز بنادیں گے۔ اس سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔ مذاکرات کا دورانیہ دراز ہوگا۔ آنا کانی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: