لندن...وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ”اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل “کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے۔50افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی۔اوورسیزپاکستانیوں کی قبضہ مافیا اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا ۔ برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ دورے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی ملی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کوقبضہ مافیا اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں جن کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔