Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندروں نے واٹر ٹینکر پر ہلہ بول دیا

عسیر ۔۔ عسیرریجن کی وادی بن ھشبل کے واٹر پلانٹ سے متصل صحن میں کھڑے واٹر ٹینکرزپر بندروں نے اچانک ہلہ بول دیا۔ وہ پلانٹ کی فصیلوں کو پھلانگ کر واٹر ٹینکر پر چڑھ گئے۔ مقامی شہریوں نے اس پورے منظر نامے کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ ناظرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بندروں سے آلودہ پانی امراض کی منتقلی کا باعث بن سکتا ہے۔ وادی بن ھشبل کا پانی مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی استعمال کرتے ہیں۔ آس پاس کے تمام لوگ اسی وادی کے پانی پر منحصر ہیں۔
 

شیئر: