سرکاری اداروں کے خلاف 3776مقدمات
ریاض ۔۔۔ وزارت شہری خدمات نے کہا ہے کہ 3776سرکاری ملازمین نے اپنے محکموں ، اداروں اور وزارتوں کے خلاف ادارہ احتساب (دیوان المظالم) میں مقدمات درج کرائے۔ المدینہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت شہری خدمات اپنے دائرہ کار میں آنے والے پہلوﺅں کی قانونی پیروی کررہی ہے۔ اس سلسلے میں اپنے قانونی مشیران کی خدمات حاصل کئے ہوئے ہے۔ سرکاری اداروں کے خلاف مقدمات کی تعداد 3260تک پہنچ گئی۔ جہاں تک وزارت شہری خدمات کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمات کی تعداد ہے تو وہ 516ہے۔ ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ ادارہ احتساب کو مزید محکمہ جاتی عدالتیں قائم کرنا پڑیں گی۔ اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی گئی کہ گزشتہ برسوں کے دوران تعلیمی و تربیتی اداروں سے فارغ ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔