Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برمیوں نے سعودی کی پٹائی کردی

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ میں 2برمیوں نے ایک سعودی شہری کو زدوکوب کیا۔ اس پر دھار دار آلے سے 5وار کئے اور اس کا موبائل بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اجیاد پولیس اسٹیشن نے اطلاع ملنے پر دونوں برمیوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔پولیس اہلکار دونوں سے واردات کی تفصیلات دریافت کررہے ہیں۔ زخمی شہری کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ابھی تک اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واردات کرنے والے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے اقبال جرم کرلیا۔
 

شیئر: