Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاڈمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام

چاڈ۔۔۔ فرانسیسی فوج نے چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے باغی گروہ کے 20ٹرکوں کو بارڈر پر فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کردیا۔چاڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں کے بعد قریب 250 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میںکہاگیاکہ یہ کارروائی ملک کے شمال میں لیبیا کی سرحد سے متصل علاقوں پر قابض باغیوں کے خلاف کی گئی۔ دوسری جانب فرانسیسی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے قریب بیس ٹرکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب باغیوں کا اتحادی گروہ چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

شیئر: