فجیرہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو:پاکستانی نوجوان نے سونے کا تمغہ جیت لیا
دبئی: یو اے ای میں مقیم پاکستانی نوجوان سنان اشفاق نے فجیرہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فجیرہ میں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھرسے 1200سے زائدایتھلیٹس نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلوں میں سے پلس 65کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی نوجوان سنان اشفاق اور مصر کے کھلاڑی کے درمیان خوبصورت مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں سنان اشفاق نے بہترین تکنیک اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر اپنی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں