دبئی: اسکولوں میں جرائم سے پاک معاشرے کے لئے آگاہی مہم
ابو روہان۔ دبئی
دبئی پولیس کے زیر اہتمام اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کرائم سے پاک معاشرے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں دبئی پولیس نے صادق اسلامیہ اسکول اور گلف انڈین ہائی اسکول میں پروگرام مرتب کئے۔بہتر کارکردگی پر دبئی پولیس کی طرف سے شرکت کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کو اعزازی سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔