نوکیا 9 پیور ویو کی تصاویر لیک
نوکیا کمپنی کے پانچ بیک کیمروں والے اسمارٹ فون نوکیا 9 پیور ویو کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ یہ کمپنی کا اب تک کا منفرد فون ہے اور اس کی پشت پر پانچ کیمرے ایک گول دائرے کی شکل میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس موڈیول بھی بائیں اور دائیں موجود ہیں۔کمپنی پہلی بار اپنے اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اس فون میں 5.99 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔