Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساس مواد کی روک تھام کے لیے انسٹاگرام فیچر پیش

انسٹاگرام کی جانب سے سنسیٹیویٹی اسکرین نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت خود کو نقصان پہنچانے والی، غصہ بھڑکانے اور دلخراش مواد کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا۔کمپنی کے مطابق وہ انجنیئرز اور دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات پر کام کررہی ہے جو خود کو نقصان پہنچانے والی تصاویر کی تلاش کو اس ایپ میں مشکل بنادے۔فیچر کے تحت ایسی تصاویر کو بلاک کردیا جائے گا جس میں کوئی صارف خود کو نقصان پہنچاتا ہوا نظر آئے تاکہ کم عمر نوجوانوں کو اس کے منفی اثر سے بچایا جاسکے۔ واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں انسٹاگرام نے پروموٹ نامی فیچر متعارف کرایا تھا جس کا مقصد اس پلیٹ فارم میں منشیات اور خطرناک مواد کی فروخت کی روک تھام کرنا تھا۔
 

شیئر: