Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عوامی نیشنل پارٹی کی نئی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کا حلف وفاداری

پورا ملک بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے، قوم عمران خان کا احتساب کریگی، اسفندیار ولی خان
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ریاض کی نئی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اسفند یارولی خان نے کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے ریاض میں گل زمین سید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا تاہم نئی ایگزیکٹو باڈی سے میری توقع ہے کہ وہ بھی پارٹی ڈسپلن کے تحت کام کرے گی اور سعودی عرب میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یارولی خان نے کہا کہ پورا ملک مہنگائی ،بے روزگاری ،امن و امان کی بد تر صورتحال اور دیگر مسائل کے باعث تبدیلی کا شکار ہوچکا ہے۔عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں قوم اب خود ہی ان کا محاسبہ بھی کرے گی۔ اے این پی ریاض ریجن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہم نے اپنے قائد سے حلف لیا ہے۔ میری کوشش رہے گی کہ میں پارٹی ترجیحات اور پارٹی پالیسی کو بہتر انداز میں لیکر چلوں گا کیونکہ اوورسیرز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کے بعد ہماری ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ ضمنی انتخابات ہوں یا جنرل انتخابات اب سعودی عرب سے زیادہ ووٹ اے این پی کے ہونگے۔اے این پی کے سینیئر رہنما ظہور علی خان نے صحافیوں سمیت دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی باچا خان کے نظریات کی میراث ہے اور ہم پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور سعودی عرب میں بھی پوری کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

شیئر: