Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں جے یو آئی کا اجلاس ، مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

قانون توہینِ رسالت میں ترمیم کیلئے دباؤ قبول نہیں کیاجائے گا ، متفقہ قرارداد
     ثناء بشیر  ۔الاحساء 
    جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کا  اجلاس دمام میں مرکزی قائم مقام امیر مولانا غلام رسول مینگل کی صدارت میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  غلام رسول مینگل، مرکزی جنرل سیکریٹری سمیت دیگر مقامی جمعیت کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میںمتفقہ طور پر پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے تحت توہین رسالت  کے خلاف تحریک کی حمایت کی اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کردار کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ نبی اکرم  کی حرمت وتقدس پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جاسکتی۔قانون توہینِ رسالت میں ترمیم کیلئے دباؤ قبول نہیں ۔پاکستان میں اب اس قانون کو دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کرسکتی۔ اس قانون کے ساتھ مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں اس لیے اس قانون کی منسوخی برداشت نہیں جائیگی۔ یوم کشمیر کے حوالے سے جمعیت کے  رہنمائوںنے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ کشمیر میں جاری جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے ا ور کرتی رہے گی ۔
مزید پڑھیں:- - - --پاسپورٹ قونصلروہاب شیخ کے اعزاز میں عشائیہ

شیئر: