Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری کویتی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

کویت۔۔۔ مصری کویتی مشترکہ فوجی مشقیں ا"لصباح ۔ 1 / الیرموک "4 اختتام پذیر ہوگئیں۔ کویت کے محمد الاحمد بحری اڈے اور احمد الجابر فضائی اڈے میں کئی روز تک مشقیں ہوتی رہیں۔ دونوں ملکوں کی افواج شریک ہوئیں۔ کویتی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد خالد الخضر بھی مشقیں دیکھنے پہنچیں۔ کمانڈوز اور چھاتہ بردار فوجیوں نے ایک رہائشی عمارت کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خاتمے سے متعلق فرضی آپریشن انتہائی کامیابی سے کیا۔ علامتی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا اور زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی گئی۔ 
 

شیئر: