Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:قانون کی پابندی کرنے پر ٹریفک جرمانے معاف ہو جائیں گے

دبئی:ٹریفک قوانین کی پابندی اور خلاف ورزی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے سابقہ جرمانے ختم کئے جائیں گے۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری نے کہا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین پر عمل ہوچکا ہے جس کے مطابق 3ماہ تک خلاف ورزی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے سابقہ جرمانوںکی مجموعی رقم سے 25فیصد ختم کردی جائے گی۔ اگر 6ماہ تک کوئی نئی خلاف ورزی نہ کی گئی تو 50فیصد سابقہ جرمانے ختم ہوجائیںگے۔ اسی طرح اگر 9ماہ تک قوانین کی پابندی کی گئی اور اس دوران کوئی خلاف ورزی نہ ہوئی تو اس عرصے کے بعد سابقہ جرمانوں میں سے 75فیصد ختم کردیئے جائیں گے اوراگر ڈرائیور نے پورے سال کوئی خلاف ورزی نہ کی تو اس کے سابقہ تمام جرمانے ختم ہوجائیں گے۔
 

شیئر: