کراچی ...سندھ ہائی کورٹ نے عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل اس کے لئے انتظامات کریں۔ سندھ ہائی کورٹ میں عزیر بلوچ کی والدہ کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم عزیر بلوچ کو اہل خانہ سے کم از کم ایک یا آدھے گھنٹے کیلئے ملنے دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ملاقات کیلئے ملزم کے اہل خانہ درخواست دینگے تو اس پر عمل کرینگے۔عدالت نے عزیر بلوچ کے وکیل کو اٹارنی جنرل آفس میں درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ انسانی بنیادوں عزیر بلوچ کی ماں اور ان خاندان سے ملاقات کرائی جائے ۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے ملاقات سے متعلق جواب طلب کیاتھا۔