امیتابھ اور تاپسی کی 'بدلہ' کا پوسٹر
فلم پنک کی شاندار کامیابی کے بعد تاپسی پنو اور امیتابھ بچن ایک بار پھر سینما اسکرین پر ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کی نئی فلم ”بدلہ“ کاپوسٹر جاری کیاگیاہے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کیاجائے گا۔شاہ رخ کے پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا پوسٹربھی شاہ رخ خان نے جاری کیا۔انہوںنے امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کو ٹیگ کرکے لکھاہے کہ میں آپ سے” بدلہ“ لینے آرہاہوں۔