بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے ایک بار پھر ان کے اور رنبیر کپور کی شادی کے بارے میں سوال کیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ ابھی بالی وڈ میں دو بڑی شادیاں ہوچکی ہیں ۔انہوں نے مداحوں کو تھوڑا صبر کرنے کا مشورہ دیاہے۔ اس سے قبل عالیہ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم عالیہ نے ان خبروں کو من گھڑت قراردیاتھا۔عالیہ ان دنوں رنبیر کپور کےساتھ کافی خبروں میں ہیں۔