Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش ایلزائمر کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے

ایک حالیہ تحقیق یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ورزش اور دیگر جسمانی ایکٹیوٹیز کے دوران آئرسن نامی ایک ہارمون خارج ہوتا ہے جو یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور الزائمر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے ۔  یہ ہارمون انرجی میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ حالیہ تحقیق جو جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ، اس کے مطابق آئرسن ہارمون دماغ میں نئے نیورونز کے بننے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر دماغ کے ہپوکیمپس ، جو یادداشت کو اپنے اندر محفوظ کرتا ہے ،  کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ ٹیم جو اس بارے میں تحقیق کر رہی تھی اس نے آئرسن ہارمون اور الزائمر کے درمیان لنک ڈھونڈنے کی کوشش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ آئرسن عام طور پر دماغ کے ہپوکیمپس میں موجود ہوتا ہے اور وہ لوگ جو الزائمر کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے ہپو کیمپس میں سے اس ہارمون کی مقدار کم ہو جاتی ہے ۔ آئرسن بنیادی طور پر دماغ کو اس بیماری سے بچانے کے لئے ایک حفاظتی رول ادا کرتا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کے ذریعے دماغ کو مزید فعال بنایا جاسکتا ہے ۔ ورزش جہاں ہڈیوں ،  جوڑوں اور مسلز کو صحت مند اور توانا رکھنے اور آپ کو فٹ اور سمارٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے وہیں ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور یادداشت میں کمی سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ مندرجہ بالا تحقیق کرنے والی ٹیم کے ایک ممبر ارانسیو کا کہنا ہے کہ میں ہر شخص کو یہ ترغیب دونگا کہ وہ اپنی ذہنی اور جسمانی فٹنس کو بحال رکھنے کے لئے باقاعدگی سے ورزش کرے ۔
 

شیئر: