اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو کاٹنے کی جگہ پر نمک کا لیپ کردیں . اس سے سوجن نہیں ہوگی اور درد میں بھی کمی واقع ہوگی .
اگر گھر میں کسی جگہ چیونٹیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہو تو ان کو بھگانے کے لیے متعلقہ جگہ پر نمک چھڑک دیں .
جب فرج صاف کرنا ہوتو اسے بند کر کے بالکل خالی کرلیں . اب نیم گرم پانی میں نمک شامل کریں اور اس پانی اور اسفنج کی مدد سے فرج کو اندر سے صاف کرلیں .
انڈے ابالتے وقت پانی میں ایک چمچ نمک شامل کردیں . اس سے انڈے چٹخنے سے محفوظ رہیں گے اور انڈوں کا چھلکا سخت ہوکر باآسانی چھل جائے گا .
استری کی سطح کو صاف کرنے کے لیے اسے گرم کرلیں . پھر ایک کاغذ پر نمک چھڑک کر گرم کی ہوئی استری کو اس پر پھیریں . استری کی سطح صاف شفاف ہو جائے گی .