Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ کا نظام آج سے

کراچی: ٹرینوں میں سفر کرنے والے افراد اور ان کے عزیز و اقارب کےلئے اہم سہولت کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم آج سے باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نظام کے انچارج مدثر زیدی نے کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے ٹرین میں سفر کرنے والے اور ان کے عزیز و اقارب اب گھر بیٹھے ٹرین کا مقام، اگلے اسٹیشن پر آمد، ٹرین کی رفتار اور منزل پر پہنچنے کا وقت معلوم کیا جا سکے گا۔ مدثر زیدی ریٹائرڈ ریلوے افسر کے بیٹے ہیں اور انہوں نے مسافر ٹرینوں کا ٹریکنگ سسٹم ریلوے کو عطیہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ کا نظام لگا یا گیا ہے، جسے”پاک ریل لائیو“ کا نام دیا گیا ہے، مسافروں کے عزیز و اقارب ٹریکنگ سسٹم ایپ پر معلوم کرسکیں گے کہ ٹرین کہاں تک پہنچی ہے۔ یہ معلومات اردو اور انگریزی میں دستیاب ہونگی۔
 
 

شیئر: