Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6سالہ بچہ عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

بریڈ فورڈ۔۔۔ کہتے ہیں کہ جس طرح لوگ بات کا بتنگڑ بناتے ہیں اسی طرح بسا اوقات بالکل معمولی اور بے حقیقت نظرآنے والی بیماریاں بھی آگے چل کر عذاب جان بن جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے ایک 6سالہ بچے کے ساتھ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلس آرٹس نے 6سالہ بچہ سویا ہوا تھا کہ اچانک سر میں اس کے شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ سے وہ چیخنے لگا اورجیسے ہی وہ نیند سے بیدار ہوا اسے قے بھی ہونے لگی۔ عجیب و غریب حالت دیکھ کر اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی پہلی تشخیص یہ تھی کہ بچے پر آدھے سر کے درد یا میننجائٹس کا حملہ ہوا ہے۔ ایم آر آئی اسکین سے پتہ چلا کہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ بھی متورم ہوچکا ہے۔ بچہ اسی حالت میں تقریباً بے ہوش پڑا رہا اور اسکے والدین تقریباً ایک ہفتے تک اس کے بستر کے قریب بیٹھے بے یقینی کی کیفیت سے دوچار رہے۔ یہ بچہ ویسٹ یارکشائر کا رہنے والا تھا۔ کچھ ڈاکٹروں نے اسے (اے ڈی ای ایم )نامی بیماری سے متاثر قرار دیا۔ ماہرین کاکہناہے کہ اسکی موجودہ کیفیت اتنی مخدوش ہے کہ وہ جزوی یا کلی طورپر معذور بھی ہوسکتا ہے۔ مگر اسکا علاج جاری ہے۔ اسکی ماں کا کہناہے کہ بچے کے جسم پر سرخ دھبے بھی جگہ جگہ پڑ گئے تھے۔ ایسے بیشتر معاملات میں اکثر لوگ 75فیصد تک صحتیاب ہوتے ہیں شرط یہ ہے کہ مریض ہمت سے کام لے۔
 

شیئر: