وارانسی۔۔۔۔گرل فرینڈ اور مہنگے شوق پورا کرنے کیلئے 3نوجوانوں نے خواتین کے گلے سے چین جھپٹنا،رقم چھیننا اور لوٹ مار شروع کردی۔انہوں نے بنارس اور بہار میں تقریباً ایک درجن واردات انجام دیں۔کینٹ پولیس نے چھاؤنی علاقے میں واقع سینٹ میریج اسکول کے قریب چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 16ہزار روپے برآمد کئے۔ایس پی سٹی دینیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے لٹیروں کے نام یوگیندر یادو، مہیندر سیٹھ اور وکاس جیسوال ہیں۔دینیش کمار نے بتایا کہ یہ گروہ وارانسی اور بہار میں چین اسنیچنگ ، چوری اور لوٹ مار کی درجنوں واراداتیں انجام دیں۔گزشتہ سال بہار کے گوپال گنج میں بھونیشور نگر کالو نی کے رہنے والے تنشک ٹھاکر عرف ویبھو سنگھ اورپرتاپ گڑھ کے انکت دوبے نے کار لوٹنے کی واردات کی جس میں تنشک اور انکت گرفتار کرلئے گئے جبکہ یوگیندر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔گزشتہ ماہ 27ستمبر کو ورونا ندی کے قریب جے سی بی مشین کی چوری کرلی گئی تھی جس میں مہیندر سیٹھ ،گولو سونکراوریوگیندر شامل تھے۔سونار پور ، ڈیریکاتیلیانہ روڈ، درگا کنڈ، گرودھام چوراہا اور لنکا علاقے میں متعدد خواتین کی گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔یہ گروہ چین اسنیچنگ کے بعد درگا کنڈ میں واقع طلبہ کےہاسٹل میں چھپ جاتے تھے ۔پولیس انسپکٹر وجے بہادر سنگھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائی کرتے ہوئے لٹیروں کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،17افراد ہلاک