Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

22فرضی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں غیر قانونی،یوسی جی کی فہرست جاری

نئی دہلی۔۔۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن( یو جی سی)نے ریاستی حکومتوں کو 22فرضی یونیورسٹیوں کی فہرست ارسال کرتے ہوئے یوجی سی ایکٹ اور ہندوستانی قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔یوجی سی کا کہنا ہے کہ فرضی یونیورسٹیاں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم دے رہی ہیں ۔ یوجی سی نے ہدایت کی کہ طلبہ ایسی تمام یونیورسٹیوں کے بارے میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرکے داخلہ لینے کی کارروائی کریں جنہیں یوجی سی کی جانب سے اجازت نامہ جاری کیا گیا ہواور وہ رجسٹرڈ ہوں۔
فرضی یونیورسٹیوں کی فہرست؟
٭کمرشیل یونیورسٹی دریا گنج۔دہلی
٭انڈین انسٹیٹیوٹ آف پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ( آئی آئی پی ایم)
٭یونائٹیڈ نیشنز یونیورسٹی ۔دہلی
٭ووکیشنل یونیورسٹی ۔ دہلی
٭اے ڈی آر سینٹرل جوریڈیکل یونیورسٹی ۔ نئی دہلی
٭انڈین انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ انجینیئڑنگ ۔ دہلی
٭وشوکرما اوپن یونیورسٹی ،و ادھیاتمک یونیورسٹی (اسپریجول یونیورسٹی)
٭وارانسی سنسکرت وشو ودیالیہ، مہیلا گرام ودیا پیٹھ ، الٰہ آباد
٭گاندھی ہندی ودیا پیٹھ ، الٰہ آباد
٭نیشنل یونیورسٹی آف الیکٹرو کمپلیکس ہومیو پیتھی، کانپور
٭نیتا جی سبھاش چندر بوس اوپن یونیورسٹی ۔ علی گڑھ
٭اتر پردیش وشو ودیا لیہ کوسی کلاں، متھرا
٭مہارانا پرتاپ شکشا نیکیتن ، پرتاپ گڑھ
٭اندر پرستھ شکشا پریشد ۔ نوئیڈا
٭گروکل وشو ودیالیہ وندرا بن ۔متھرا
٭باڈا گنوی سرکار ورڈ اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن سوسائٹی ۔ کرناٹک
٭سینٹ جانس یونیورسٹی ، کرشنا اٹم ، کیرلا
٭راجا عربک یونیورسٹی ، ناگپور
٭ڈی ڈی بی سنسکرت یونیورسٹی ۔ تامل ناڈو
٭انڈین انسٹیٹیوٹ آف آلٹرنیٹیو میڈیسن ، کولکتہ
٭انڈین انسٹیٹیوٹ آف آلٹرنیٹیو میڈیسن اینڈ ریسرچ   کولکتہ کا نام بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی ہال جاتے ہوئے دولہا اور باراتی نالے میں جاگرے؟،ہنگامہ برپا

شیئر: