Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام عربی بول چال تقریب

محمد عرفان شفیق ۔ کویت
 
پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے عربی بول چال کے عنوان سے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی امریکہ اوربرطانیہ کے ممتاز پاکستانی نژاد بزنس مین نعیم ملک تھے۔ کویت کی مایہ ناز دینی شخصیت شیخ صلاح الہاشمی نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔کمپئیرنگ کے فرائض پروگرام کے میزبان حافظ محمد شبیر نے انجام دئیے۔ یہ پہلا موقعہ تھا کہ وہ کسی تقریب کی کمپئیرنگ کر رہے تھے۔وہ گزشتہ 12 سال سے پاکستان انگلش اسکول جلیب الشیوخ میں ہفتہ وار عربی اور قرآن فہمی کی کلاسز منعقد کر رہے ہیں۔انہوں نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ12 سال کی محنت کے بعد اردو جاننے والوں کیلئے ایسی چیز لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ وہ کویتیوں کے لہجہ میں عربی بولنا سیکھ گئے ہیں۔وہ لوگ جو کویتی لہجہ میں عربی بولنا چاہتے ہیں، ان کیلئے مختصر کورس کا انتظام کیا گیا ہے۔ حافظ محمد یسین جنہوں نے ،1050 احادیث یاد کر رکھی ہیں بڑے متاثر کن انداز سے احادیث پیش کیں۔حافظ محمد شبیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی فرقہ بندی کی بات نہیں کی۔ ان کے پاس تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں ۔ وہاں صرف قرآن اور احادیث سکھائی جاتی ہیں۔ 
 کویت میں مقیم دو پاکستانیوں عماد میر اور محمد یسین کو اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے کویتی لہجہ میں بات کرکے تمام شرکاء کو حیران کر دیا۔کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ بلال نے حاصل کی۔ قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کی سعادت حافظ عامر شبیر  نے حاصل کی۔ مہمانان خصوصی نعیم ملک اورشیخ صلاح الہاشمی کو اسٹیج پر براجمان ہوئے کی دعوت دی گئی۔ احادیث یاد کرنے والے طلبہ کو جن میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے ،انہیں اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے 40 سے 1000 تک احادیث یاد کر رکھی تھیں۔ مہمان خصوصی شیخ صلاح الہاشمی نے جمالیات قرآن کے اصول بیان کئے اور کہا کہ قرآن کریم کی 114 سورتوں کا آغاز اور اختتام ایک جیسا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی نعیم ملک نے کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ 
 

شیئر: