Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس رافیل معاملےمیں عوام کو گمراہ کررہی ،وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی-  - -- وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نےرافیل معاملے پرکانگریس پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو گمراہ کررہی ہے۔انہوں نے ایوان میں کانگریس کےرہنما ملک ارجن کھڑگے کی جانب سےمعاملہ اٹھائے جانے پر کہاکہ رافیل پر لوک سبھامیں بحث مکمل ہوچکی اور سپریم کورٹ نے بھی اس پرفیصلہ جاری کردیالہذا اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سیاست عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نہیں کی جاتی۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ رافیل سودے میں 33 ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ۔ اس کی جے پی سی سےتحقیقات کرانی چاہئے۔ وزیراعظم کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔کانگریس کےرہنمانے الزام لگایا کہ رافیل سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آدیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے سے قبل ہی میڈیا میں جاری کرادی گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -تلنگانہ: دولہا نے مانگا گفٹ کے بجائے مودی کیلئے ووٹ؟

شیئر: