Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیماء میں کوئی زلزلہ نہیں ہوا، سروے بورڈ

تبوک: تیماء کمشنری میں کوئی زلزلہ نہیں ہوا۔جدید آلات نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کسی قسم کے جھٹکے ریکارڈ نہیں کئے۔ یہ بات جیولوجیکل سروے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ہانی زہران نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تبوک کی کمشنری تیماء کے رہائشیوں کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات بے بنیاد ہے کہ یہاں کوئی زلزلہ آیا تھا۔ سروے بورڈ کے ماہرین 24گھنٹے ہر قسم کی تبدیلی کا جائزہ لے رہے ہیں نیز جھٹکے ریکارڈ کرنے والے آلات ہر وقت کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ تیماء کے شہریوں نے کہا ہے کہ رات کو انہیں جھٹکے محسوس ہوئے جس کے باعث تیز آواز گونج اٹھے اور عمارتیں ہلتی ہوئی محسوس ہوئیں۔ 
 
 

شیئر: