Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انسداد پولیو مہم

جدہ ۔۔۔۔ یہاں محکمہ صحت کے معاون ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ الصحفی نے بتایا ہے کہ 2روز کے دوران جدہ میں 119422بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔61949بچوں کو دوسرے دن پولیو کے قطرے دیئے گئے۔ انہوں نے مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے محلے کے قریب ترین ہیلتھ سینٹر پہنچ کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا اہتمام کریں۔ 
 
 

شیئر: