Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،سعودی تعلقات،تصویری نمائش کا افتتاح

  اسلام آباد...چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ۔سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں ہموار ہونے میں مدد ملے گی۔گوادر میں12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سی پیک کے مستقبل کو مزید روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ منگل کو اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی تعلقات کے حوالے تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہر مشکلوقت میں ساتھ دیا ہے۔ دوستی کا یہ لازوال رشتہ ہر نئے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہمشیہ سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ سعودی عرب کی تہذیب اور کلچر اسلامی ثقافت اور تاریخ کی آئینہ دار ہے۔ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سعودی عرب کے لوگ اب بھی اپنی تاریخ ، تہذہب اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ سعودی تہذیب اور کلچر نہ صرف خطہ عرب بلکہ پوری مسلم امہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے سعودی سفارتخانے کو اس شاندار نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

شیئر: