کولوراڈو /کینیڈا۔۔۔ فن اور فن کار ہمیشہ ہی نئے کارنامے انجام دینے کے بارے میں کچھ نہ کچھ سوچتے ہیں اور پھر اپنی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رسل کلیماس نامی ایک آرٹسٹ نے کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رسل نے ایک ڈرون کی مدد سے صرف 15منٹ میں کولوراڈو اور کینیڈا کے آسمان پرنہایت خوبصورت اور مقبول کرداروں کی تصاویر منقش کردیں۔ جو رات کے وقت روشنیوں کی مدد سے اپنے نقوش اجاگر کرلیتے ہیں۔ رسل کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے تجربے کے دوران ایک انتہائی قوی الجثہ مکعب ، پوکمین کے مختلف کردار ، براڈ وے شو میں دکھائے جانے والے ہملٹن لوگو کے علاوہ اور بھی نقوش آسمان پر بنائے۔تاہم یہ ساری چیزیں بنانے کیلئے انہوں نے گوگل ارتھ اور لچی وے پوائنٹس نامی ایپ سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انکے انہی کارناموں کی وجہ سے انہیں ڈرون کی نسبت سے ڈرونالیزا کا نام دیا جانے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمان پر نقوش بنانے کےلئے انہیں ڈرون میں انتہائی طاقتور قسم کی ایل ای ڈی لائٹ لگانا پڑتی ہے۔انہو ں نے اپنے کارناموں کیلئے جو ڈرون استعمال کیا وہ صرف 10ڈالر میں کسی بھی ایپ اسٹور سے حاصل کیا جاسکتا ہے یہ ڈرون اینڈرائڈ اور ایپل والوں سے بھی مل سکتا ہے۔