Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: اسپورٹس اکیڈمی کا قیام

ریاض ۔۔۔ محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے خرچ پر فلاحی اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا اعلان کردیا۔اکیڈمی فٹبال کو فروغ دےگی اور فٹبال کی دنیا میں ابھرنے والے کھلاڑیوں کی سرپرستی کریگی۔اس کا صدر دفتر ریاض میں ہوگا۔ ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر قائم کی جائیگی۔ آل شیخ نے کہا کہ وہ اس کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے رجوع کریں گے۔ اکیڈمی سعودی شہریوں اور مملکت میں پیدا ہونے والے مقیم غیر ملکیوں کیلئے مفت ہوگی۔
 

شیئر: