ریاض ۔۔۔ وزارت تعلیم نے ریاض میں تعلیم ایوارڈ تقریب منعقد کی۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ شریک ہوئے۔ ایک استانی امل محمد الرایقی کو تربیتی امور میں اول آنے پر گاڑی اور نقد رقم نیز توصیفی سند دی گئی۔ یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود اسکی بیٹی خوشی کے مارے زارو قطار رونے لگی۔وزارت تعلیم ، تعلیم و تربیت کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور استانیوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ 50لاکھ ریال سے زیادہ نقد انعامات اور محمد یوسف ناغی اینڈ برادرز گروپ نے 26گاڑیاں تحفے کے طور پر پیش کیں۔ 114اساتذہ اور معلمات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔