Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی و پانی کے انتظامات

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب کے 18شہروں اور کمشنریوں میں ایسے مکانات کو بھی بجلی اور پانی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن کے پاس مکانات کی ملکیت کی دستاویزات نہیں ہوںگی۔ اعلیٰ حکام نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر ایسے گھروں کو بھی پانی اور بجلی جیسی ضروری سہولتیں فراہم کریں جن کے مکینو ںکے پاس ملکیت کی دستاویز نہیں۔3ماہ کے اندر ضابطہ سازی کرلی جائے۔ اس سے ریاض، مکہ مکرمہ، جدہ، طائف، مدینہ منورہ، دمام، الاحسائ، ابہا، تبوک، حائل، عرعر، جازان، نجران، باحہ، سکاکا، الخرج، خمیس مشیط اور القطیف شہروں کے باشندے فیض یاب ہونگے۔
 

شیئر: