تہران ۔۔۔ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی۔ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا ۔زخمیوں میں5اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چابہار میں خودکش بم دھماکے میں 2پولیس افسروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔