Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ کے دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ

بنکاک ۔۔۔تھائی لینڈ کی پارلیمان نے7 ارب ا مریکی ڈالر کا دفاعی بجٹ تجویز کیا ہے۔ 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد دفاعی بجٹ میں اب تک ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد بنکاک حکومت مختلف قسم کے ہتھیار خریدے گی جو زیادہ تر چین سے حاصل کیے جائیں گے۔ تھائی حکومت گزشتہ 2برسوں میں اپنی بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں چین سے3 آبدوزیں خریدنے کی منظور ی دے چکی ہے۔ ان آبدوزوں کے استعمال کے لیے دارالحکومت بنکاک میں ایک تربیتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ۔ نئے بجٹ کی منظوری کے بعد فوج جنگی طیارے اور ٹینک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے

شیئر: