طائف(ابو علی بڈانی)لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائی کے حکم کے ساتھ ہی طائف میں مقیم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے بعض کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اس حوالے سے طائف کی معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ کے اہم کارکن لیاقت علی خان نے شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں اپنے دوستوں کو بلا کرایک عصرانے کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔