Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس10فٹ گہری کھائی میں گرگئی،55مسافر زخمی

شاہجہانپور۔۔۔۔ہلاپور چوراہے پر واقع رام گنگا پل کے قریب تیز رفتاربس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 10فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ اس حادثے میں 55مسافر شدید زخمی ہوگئے۔موقع پر موجود لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو بس سے نکال کر فرخ آباد کے لوہیا اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کی۔زخمی مسافر شیو کمار نے بتایا کہ پل کے قریب بس ڈرائیور نے سامنے سے آنے والے ٹرک سے بچانے کی کوشش کی تاہم تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔واضح ہو کہ ہردوئی فرخ آباد شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس شاہراہ پر پرائیویٹ بسوں کا راج ہے جہاں آئے دن بسوں  اور گاڑیوں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -رابرٹ واڈرا کی مدت ضمانت میں2 مارچ تک اضافہ

شیئر: