Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی کو پی ایس ایل میں مدعو نہ کرنا دکھ کی بات ہے

لاہور: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں نجم سیٹھی کی عدم شرکت پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بولر وقار یونس نے اعتراض اٹھا یا ہے۔سابق کپتان و کو چ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو پی ایس ایل4 کی افتتاحی تقریب میں مدعو کر کے ان کی بھر پور ستائش کی جانی چاہئے تھی لیکن یہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارا معاشرہ کسی کو وہ مقام نہیں دیتا جس کا وہ حقدار ہوتا ہے، بطور قوم ہمیں مستحق لوگوں کو عزت دینی چاہئے۔ سوشل میڈپا پر اپنے پیغام میں ماضی کے عظیم بولرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3ایڈیشن کامیابی کے ساتھ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کرائے گئے ، پہلا ایڈیشن یواے ای میں ہوا ، دوسرے کا ایک اور تیسرے کے 3 میچز پاکستان میں کرائے گئے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان مدعو کیا گیا۔ یہ نجم سیٹھی کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انہیں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عزت دینی چاہئے تھی۔ دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں بھی پی ایس ایل کی کمی محسوس کروں گا، زندگی میں ایسا ہوتا ہے، اس بار شاندار ٹورنامنٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا لیکن پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ وزیر اعظم کی جانب سے احسان مانی کو چیئرمین شپ دے دی گئی اور پی ایس کی سرابراہی بھی انہی کے پاس ہے۔ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف افتتاحی تقریب میں مدعو تھے جبکہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی موجودہ انتظامیہ نے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل4 کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: