Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام پر غیر ملکی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ ٹھاکر گنج علاقے میں ایک نوجوان کو انسٹاگرام پر  غیر ملکی لڑکی سے  دوستی مہنگی پڑی۔ لڑکی نے بیرون ملک سے تحفہ بھیجنے کے نام پر تقریباً 54ہزار روپےاینٹھ لئے اورمزید99ہزار روپے کا مطالبہ جاری تھاجس کی شکایت نوجوان نے ٹھاکر گنج تھانے میں ؤدرج کرادی۔ دانش حسین نامی نوجوان ٹھاکر گنج کے  حیدر کالونی میں اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے ۔ وہ پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ  عرصہ قبل اس کی  دوستی انسٹاگرام پر یو کے کی رہنے والی نیلسن ایلکس نام کی لڑکی سے  ہوئی۔  کچھ  روز پہلے غیر ملکی لڑکی نے دانش کو بتایا کہ  وہ اس کیلئے بیرون ملک سے تحفہ بھیج رہی ہے۔ اس  پارسل میں اس کیلئےکچھ رقم بھی رکھی گئی ہے۔ لڑکی نے دانش کو پارسل کی ایک فوٹو بھی بھیجی اور پارسل کو ٹریک کرنے کیلئے انٹرنیٹ کا ایک لنک بھی دیا۔ دانش نے جب لنک پر رابطہ کیا تو اس کا نام نظر آرہا تھا اور پارسل 21؍فروری تک پہنچنا تھا۔ اس کے بعد دانش کے پاس ایک لڑکی کا فون آیا  اس نے بتایا کہ وہ دہلی کسٹم محکمے سے بول رہی ہے۔ اس نے دانش کو بتایا کہ اس کے نام کا یو کے سے پارسل آیا ہے۔ اس کیلئے اسے 54ہزار 9سو روپے  ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔  فون کرنے والی لڑکی نے دانش کو بینک کا ایک اکاؤنٹ نمبر بتایا دانش نے بغیر سوچے سمجھے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی۔ اس کے بعد لڑکی نے دانش کو پھر  فون کیا اور بتایا کہ اس کے  پارسل میں غیر ملکی کرنسی بھی ہے۔ اس کیلئے اسے وزارت مالیات کو  99 ہزار روپے کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں:- - -  -بس10فٹ گہری کھائی میں گرگئی،55مسافر زخمی

شیئر: