Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابرٹ واڈرا کی مدت ضمانت میں2 مارچ تک اضافہ

نئی دہلی  - -- - منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا سامناکرنے والےپرینکا کے شوہر رابرٹ واڈراآج پٹیالہ عدالت پہنچےجہاں عدالت نے واڈرا اورمنوج اروڑہ کو عبوری ضمانت کی مدت 2مارچ تک بڑھا دی ہے۔عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران واڈرا کی گرفتار ی پر 16فروری تک پابندی عائد کردی تھی۔واڈرا پر یہ معاملہ لندن کے-12- برائنسٹن اسکوائر میں واقع جائداد خریدنے سے متعلق ہے ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ 19لاکھ پاؤنڈمالیت کی جائدادکےاصل مالک واڈرا ہیں۔ای ڈی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ واڈرا کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جائے۔عدالت میں پیش وکیل کے ٹی ایس تلسی نے یقین دہانی کرائی کہ واڈرا پوچھ گچھ میں مکمل تعاون کریں گے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے واڈرا اور اروڑہ کی عبوری ضمانت2 مارچ تک بڑھادی اور عدالت کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -متحد ہو کر دہشتگردی کو جڑسےاکھاڑ پھینکا جائے، کانگریس

شیئر: