Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،سعودی ذرائع ابلاغ میں تعاون کا بھی معاہدہ ہوگا

  اسلام آباد...سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں موثراور فوری پیشرفت یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب ، ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک ایگزیکٹو پروگرام پردستخط کریںگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت اطلاعات وذرائع ابلاغ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دیاجائے گا۔

شیئر: