Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل

اسلام آباد... حکومت نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وفاقی دارالحکومت میں پیر کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔ پر18فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی ۔ اسکول ،کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ قومی اسمبلی کا پیر کو ہونے والا اجلاس بھی ایک دن کے لئے موخر کردیا گیا ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچیں گے ۔ پورے اسلام آباد میں اسکول،کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ ترجمان سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ پیر کو کھلی رہے گی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے بنچز کاز لسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ وکلا، سائلین اور سپریم کورٹ کے عملہ کو عدالت پہنچنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

شیئر: