رونالڈو کو ایک اور اسکینڈل اس کے کھیل پر اثرانداز نہ ہوسکا
ٹورین:پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈونے اطالوی کلب جوونٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سیزن کا21واں گول کرکے اپنے نئے کلب کو ایک اور فتح دلادی ۔ اطالوی لیگ کے میچ میں پائلو ڈیبالا نے بھی ایک گول کیا جن کے ساتھ 44ملین پونڈ دے کر جوونٹس لیور پول سے محمد صلاح کو حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ڈیبالا نے 10 میچوں کے بعد یہ گول کیا ہے ۔جوونٹس نے حریف ٹیم فروسینون کو0-3کے واضح فرق سے شکست دی اور لیگ میں اپنی برتری کو مزید مستحکم بھی کر دیا۔ڈیبالا کے خوبصورت کارنر پر سینٹر بیک لیونارڈو بونوچی نے بھی ایک گول کیا اور ڈیبالا اس میچ میں 2گولز میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے پہلے میچ کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد لیونارڈو اور رونالڈو نے اسے مزید مستحکم کیا ۔ اس کامیابی سے جوونٹس لیگ میں اپنی قریبی حریف ٹیم نیپولی سے14پوائنٹس آگے ہو چکی ہے۔ فروسینون کو میچ کے ابتدائی لمحات میں برتری کا موقع ملا تھا لیکن اس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا جس کے بعد جوونٹس نے اسے کھیل میں واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔اس میچ میں رونالڈو کے کھیل نے یہ بھی واضح کردیا کہ ایک اور ماڈل کی جانب سے قانونی دعوے کے معاملے اور اسکینڈل نے پرتگالی فٹبالر کو متاثر نہیں کیا اور وہ اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں