Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وندے بھارت ایکسپریس کی مقبولیت،آئندہ 2ہفتےتک تمام سیٹیں بُک

نئی دہلی۔۔۔وندے بھارت ایکسپریس نے دہلی سے وارانسی تک سفر کا آغاز کردیا۔ٹرین کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئندہ 2ہفتے تک اس کی تمام نشستیں بُک ہوچکی ہیں۔یہ ٹرین 16بوگیوں پر مشتمل ہے ۔ اس میں 2بوگیاں ایگزیکٹیو کلاس کی ہیں جس میں 104سیٹیں ہیں جبکہ14بوگیاں چیئرکار ہیں۔11بوگیوں میں 78سیٹیں، باقی 3بوگیوں میں انجن اور چیئر کار بوگیاں اکٹھا ہیں۔ اس کی وجہ سے ایک بوگی میں 44نشستیں بنائی گئی ہیں۔ٹرین کی اگلی اور پچھلی بوگیوں میں 2اور درمیان میں ایک موٹر انجن نصب ہے۔ٹرین سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ضرورت پڑنے پر مسافر لوکو پائلٹ سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ایگزیکٹیو کلاس کی سیٹیں 360ڈگری تک گردش کرسکتی ہیں۔ہر بوگی میں 4ٹی وی اسکرینیں لگی ہوئی ہیں جن پر تفریحی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔یہ ٹرین ملک میں قائم انٹگرل کوچ فیکٹری میں18ماہ میں تیار کی گئی ہے جس پر 97کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جھار کھنڈ میں سونے کےذخائر دریافت،ہزاروں ٹن موجودگی کا امکان

شیئر: