مدھیہ پردیش : جہیز کا سامان دیکھنے کے مطالبے پر دلہن نے بارات لوٹا دی
گوالیار۔۔۔گوالیار کے جیواجی کلب میں شادی کی تما م رسمیں مکمل ہونے کے بعد بریف کیس میں رکھا ہوا جہیز کا سامان دیکھنے کے مطالبے پر دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا۔باراتیوں کو جب دلہن کی ناراضی کا علم ہوا تو دولہا خفا ہوگیا اور بارات لوٹ گئی۔اطلاع کے مطابق دولہا بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں شادی کی تمام رسمیں خوشی خوشی مکمل کی گئیں۔دتیا کی رہنے والی دلہن شیوانگی اگروال بی ای اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔وہ گوالیار میں ہی برسرروزگار ہے۔دولہا پرتیک بی کام کئے ہوئے ہے۔دلہن کے شادی سے انکار پر باراتیوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس شادی ہال پہنچ گئی اور ہنگامہ کو کنٹرول کیااور فریقین کو منانے کی کوشش کی تاہم لڑکی کے والدکا غصہ اتناز یادہ تھا کہ انہوں نے خود کشی کی دھمکی دیدی ۔ پولیس نے دولہا دلہن کے مابین سامان کے لین دین کا معاملہ حل کرانے کے بعد معاملہ رفع دفع کرادیا اور بارات خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔