Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: وزیر اعظم مودی نے3میڈیکل کالج اور 4اسپتالوں کا افتتاح و سنگ بنیادرکھا

رانچی۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی آج جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ،دمکا اور پلامائو میں 3میڈیکل کالجوں اور رام گڑھ میں خواتین انجینیئرنگ کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کیااور 500بستروں پر مشتمل 4اسپتالوں کا ہزاری باغ، دمکا، پلامائو اور جمشید پور میں سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے پینے کے صاف پانی کی مختلف اسکیموں اور’’ نمامی گنگے اسکیم‘‘ کے تحت صاحب گنج میں واقع مدھو سدن گھاٹ کا افتتاح کیا۔علاوہ ازیں متعدد آبپاشی کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ہزار ی باغ میں آچاریہ ونو با بھاوے یونیورسٹی کے ٹرائبل اسٹڈیز مرکز کابھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر’’ ای-  نام‘‘ (نیشنل ایگریکلچر مارکٹ)کے تحت کسانوں کو موبائل فون کے ذریعے اناج کی خریداری اور اس کی رقم براہ راست متعلقہ کھاتوں میں پہنچانے کی اسکیم شروع کی۔’’وزیر اعظم گفٹ ملک اسکیم ‘‘کے تحت سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو دودھ گفٹ کے طور پر تقسیم کیا جائیگا۔مودی ساڑھے 3بجے رانچی روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے ہوائی اڈے کے قریب آیوشمان بھارت سے مستفید ہونیوالے افرادسے ملاقات کی اور ان کے جذبات و احساسات کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -مدھیہ پردیش : جہیز کا سامان دیکھنے کے مطالبے پر دلہن نے بارات لوٹا دی

شیئر: